پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے، حمزہ شہباز حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں، مدمقابل پرویز الٰہی سے عمر اور سیاسی تجربے میں تو کمسن ہیں، مگر ملکی سیاست میں کئی دہائیوں سے سرگرم شریف خاندان کے فعال سیاسی جانشین ہیں.


پنجاب کی سیاست کے اہم ستون شریف خاندان کے چشم و چراغ، حمزہ شہباز 6 ستمبر انیس سو 74 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی.
1999 میں جب شریف خاندان کو جلا وطن کیا گیا تو، نوجوان حمزہ شہباز کی سیاست میں انٹری ہوئی۔ حمزہ شہباز نے پاکستان میں بطور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب ذمہ داریاں نبھائیں۔
2008 میں، پہلی بار انتخابی سیاست کا حصہ بنے، انہوں نے لاہور سے دو نشستوں پر الیکشن لڑا، جن میں سے ایک صوبائی نشست پی پی 142 اور دوسری قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 تھی، وہ صوبائی سیٹ پر ناکام ٹھہرے تاہم ایم این اے بننے میں کامیاب ہو گئے۔
2013 کے عام انتخابات میں، حمزہ شہباز ایک بار پھر اسی حلقہ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے ممبر بنے، جبکہ 2018 میں وہ ایک بار پھر دو حلقوں این اے ایک سو چوبیس اور پی پی ایک سو چھیالیس سے میدان میں اترے، اور دونوں پر کامیابی سمیٹی،
لیکن پارٹی مشاورت پر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر وہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ٹھہرے، مگر سردار عثمان بزدار کے ایک سو چھیاسی ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو انسٹھ ووٹ حاصل کر سکے۔
قائد ایوان کے چناو میں ناکامی پر، حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا، یوں چھ ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو وہ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 hours ago








