Advertisement
پاکستان

چوہدری پرویز الہی کا 40 سالہ سیاسی سفرکیسا رہا ؟

گجرات کے چودھری خاندان کو ہمیشہ سے  سیاست کے ایوانوں میں مرکزی حیثیت رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 22nd 2022, 4:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چوہدری  پرویز الہی کا  40 سالہ سیاسی سفرکیسا رہا ؟

قیام پاکستان کے بعد سے یوں تو ملکی سیاست کئی خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، لیکن  گجرات کے چودھری خاندان کو ہمیشہ سے  سیاست کے ایوانوں میں مرکزی حیثیت رہی ہے،

ذوالفقار علی بھٹو کے بعد چودھری ظہور الٰہی وفاقی وزیر بنے، لیکن 1981 میں انہیں قتل کر دیا گیا۔

ظہور الٰہی کے بعد، چودھری خاندان کی سیاسی باگ دوڑ ان کے بیٹے چودھری شجاعت اور بھتیجے پرویز الٰہی نے تھام لی۔ 1983  میں پرویزالٰہی نے سیاست کا آغاز ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا چئیرمین منتخب ہو کر کیا۔ 1985، 88، 90  اور 93 کے انتخابات میں ایم پی اے بنے، اس دوران پرویز الٰہی لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ کے صوبائی وزیر بھی رہے۔

1993 سے1996 کے دوران شہباز شریف کی غیر موجودگی میں پرویز الٰہی پنجاب میں عبوری طور پر قائد حزب اختلاف رہے۔ وفاق میں بینظیر حکومت کی جانب سے ان پر مقدمے بھی قائم ہوئے، اور وہ کئی ماہ اڈیالہ جیل کے مکین بھی  رہے۔

1997 میں وزارت اعلی ان کی جگہ شہباز شریف کو دئیے جانے پر پرویز الٰہی کے شریف خاندان سے اختلاف ہوئے لیکن انہوں نے صوبائی ایوان کے سپیکر کا عہدہ قبول کر لیا، 2001 تک وہ اس عہدے پر قائم رہے۔ شریف برادران کی جلا وطنی پر،چودھری برادران نے قاف لیگ کی بنیاد رکھی۔

مشرف دور میں2002 کے انتخابات ہوئے تو پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلی بن گئے اور اکتوبر 2007 تک اس عہدے پر قائم رہے۔2008 میں پرویز الٰہی پہلی مرتبہ ایم این اے، ساتویں مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ پارٹی نے انہیں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تاہم وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے لیکن جلد ہی عہدہ چھوڑ دیا۔

پیپلز پارٹی حکومت میں پرویز الٰہی گیلانی کابینہ میں دفاعی پیداوار اور صنعت کے وفاقی وزیر رہے۔ 2011 میں ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ تخلیق کیا گیا اور انہیں ملک کا پہلا ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا۔ 2013 میں بھی پرویز الٰہی ایم این اے کی نشست جیتے۔

2018 میں پرویز الٰہی ،، ایم پی اے بنے ، پنجاب میں تحریک انصاف اور قاف لیگ نے اتحاد کرتے ہوئے انہیں سپیکر کا مشترکہ امیدوار بنایا۔ اس دوران اگست 2018 میں اس وقت کے گورنر رفیق رجوانہ کے استعفے پر وہ عبوری طور پر گورنر پنجاب بھی رہے۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 8 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 9 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 7 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 9 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 5 hours ago
Advertisement