ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ،فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں۔رفیع الدین


لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد رکن رفیع الدین نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔آزاد رکن رفیع الدین کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا فی الحال حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی بسوں پر اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
پنجاب کی وزارت اعلی کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج (جمعہ) کے روزکی رائے شماری میں ہوگا ، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی امیدوار ہیں ،
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے 186ووٹ حاصل کرنا ہوں گے اور امیدواروں کی جانب سے مطلوبہ تعداد حاصل نہ کر سکنے پر رن آف الیکشن ہوگا جس میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہوگا ،
ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے ،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں ق پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فاتح امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضمنی الیکشن کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کہوٹہ کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے۔مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 37 منٹ قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 منٹ قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل







