Advertisement
تفریح

ہالی وڈ اداکارہ شونکا ڈوکورہ  44 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ہالی وڈ   'ایلوس ' اداکارہ  شونکا ڈوکورہ بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے ایک ماہ بعد ہی انتقال کرگئیں ، ان کی عمر 44 برس تھی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 22nd 2022, 6:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہالی وڈ   اداکارہ شونکا ڈوکورہ   44 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ہالی وڈ گلوکارہ و اداکارہ  شونکا ڈوکورہ حال ہی میں نئی فلم " ایلوس " میں جلوہ گر ہوئی تھیں ، وہ جمعرات کو اپنے گھر کے  بیڈ روم میں مردہ پائی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق  شونکا ڈوکورہ کے گھر میں موجود بیٹے  نے حالت غیر دیکھنے پر مدد کے لیے ایک پڑوسی کوبلایا ۔ پڑوسی نے  911 پر کال کر کے مدد طلب کی ۔ 

ابتدائی طور پر پولیس  کو اداکارہ کے قتل کا  شبہ نہیں ، تاہم  پوسٹ مارٹم کے نتائج  آنا ابھی باقی ہیں ۔ 

اداکارہ شمالی کیرولائنا میں پیدا ہوئیں، شونکا ڈوکورہ نے فلم ایلوس میں بلیوز گلوکار بگ ماما تھورنٹن کا کردار ادا کیا۔  

فلم " ایلوس پریسلے بائیوپک، رواں برس  جون میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔

اداکارہ، جس نے اس سال دوجا کیٹ کے ساتھ کوچیلا میں اسٹیج شیئر کیا تھا، انہوں نے تھیٹر میں بیچلر ڈگری کے ساتھ گریجویشن جبکہ  Trevecca Nazarene یونیورسٹی  سے ماسٹر ڈگری  بھی حاصل کی۔

2022 میں ریلیز ہونیوالی اس فلم  میں ڈوکورہ نے معروف ہالی وڈ اداکار  آسٹن بٹلر  اور ٹام ہینکس   کے ساتھ کام کیا ہے ۔ 

وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں بھی شہرت رکھتی تھیں ،  شونکا ڈوکورہ نک کیو، مائیک فارس، پیٹ راک، سموک ڈیزا اور بہاماس جیسے فنکاروں کے ساتھ پرفارمنس  دے چکی ہیں ۔ 

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 21 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک گھنٹہ قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement