ایران کے جنوبی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے اب تک 21 افراد ہلاک اور چھ لاپتہ ہو گئے ہیں۔


سرکاری ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق شہر استھبان کے وسطی علاقوں کے قصبوں IJ اور ROOD BAL میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب آیا ۔
گورنر یوسف کاریگر کے جاری کردہ بیان کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث استھبان میں سیلابی صورتحال ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے بڑے پیمانے پر آباد کاریوں اور تعمیرات کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچالیا ہے جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ایرانی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ملک کے جنوبی علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد ہلاک اور 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا جبکہ مارچ 2018 میں صوبہ فارس میں آنے والے سیلاب سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- ایک گھنٹہ قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- ایک گھنٹہ قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 2 گھنٹے قبل