سپریم کو رٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا سٹیٹس بحال کردیا
ڈپٹی سپیکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں کل تک کا وقت دیا جائے ہم کل اپنا جواب جمع کروا دیں گے ،

لاہور : سپریم کو رٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا سٹیٹس بحال کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صوبے کو بغیر گورننس کے نہیں چھوڑ سکتے ، ڈپٹی سپیکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں کل تک کا وقت دیا جائے ہم کل اپنا جواب جمع کروا دیں گے ،
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پرویز الٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو کمرہ عدالت وکلاء اور دیگر افراد سے کھچا کھچ بھر گیا جس کے باعث دھکم پیل سے دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے، بعد ازاں چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت شروع کی۔
عرفان قادر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پیش نہیں ہوئے، میں ان کی طرف سے پیش ہوا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس ڈپٹی اسپیکر کا وکالت نامہ ہے؟ عرفان قادر نے بتایا کہ جی میرے پاس دوست محمد مزاری کا وکالت نامہ ہے۔ اس سے قبل سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر سننا چاہتے ہیں، وہ اپنے ساتھ الیکشن کا تمام ریکارڈ بھی لے کر آئیں، ڈپٹی اسپیکرآکر اپنے مؤقف کا دفاع کریں اور بتائیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پریشان نہ ہوں یہ صرف ایک قانونی سوال ہے،
یادرکھیں ایسے معاملات غیر تجربہ کاری سے پیش آتے ہیں، یہ معاملہ تشریح سے زیادہ سمجھنےکاہے۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو 2 بجے طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت بھی 2 بجے تک ملتوی کردی تھی۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔ ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 3 گھنٹے قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشین صدر کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی
- 5 گھنٹے قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 3 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل









