کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کو مالی سال 2021-22 میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے کا سامنا رہا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتہ کا خسارہ 17 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا، تجارتی خسارہ 39 ارب 59 کروڑ ڈالر جبکہ اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 44 ارب 77 کروڑ ڈالر رہا۔
جاری اعداد و شمار مالی سال 22-2021 میں برآمدات 32.45 ارب ڈالر رہیں، درآمدات 72 ارب ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
جون کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا، جون میں برآمدات کی مالیت 3 ارب 11 کروڑ ڈالر اور درآمدات کی مالیت 7 ارب ڈالر رہیں جس سے جون کا تجارتی خسارہ 3 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا۔
یاد رہے کہ مالی سال 21-2020 میں جاری کھاتہ کو 2 ارب 82 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا، گزشتہ سے پیوستہ سال تجارتی خسارہ 28 ارب 63 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اور درآمدات 54 ارب 27 کروڑ جبکہ برآمدات 25 ارب 63 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 9 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 14 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 9 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

