اسلام آباد: ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔ 6ستمبر منانے کا مقصد غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
یومِ دفاع کے موقع پر دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا، جبکہ شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے۔
مہمان خصوصی نے پریڈ کے معائنے کے بعد مزارِ قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرأت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔ جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 3 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل



