جی این این سوشل

پاکستان

ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

شیخ رشید نے اپنے آفیشل آکاونٹ سے ٹوئٹ کی کہ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔ ڈالر232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔ چوروں نے صرف اپنےکیس ختم کرانے تھے، یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔

15 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کےغیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔ لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔عمران خان کی مقبولیت کےطوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیرانکو لےڈوبے گی۔

 
 

پاکستان

پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون سے متعلق  مفاہمت کی 4 یاداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون سے متعلق  مفاہمت کی 4 یاداشتوں پر دستخط

اسلا م آباد:پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی  کے درمیان   جمعہ کو ریلوے ، کسٹمز ، ایئرپورٹ انفراسٹرکچر اور بحری امور شپنگ   سمیت  مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے  مفاہمت کی 4 یاداشتوں پردستخط کیے گئے  ۔جمعہ کو  وزیراعظم ہائوس میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کے لئے پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔وزیراعظم شہباز شریف   نے  ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع و ہوا بازی  خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی    جبکہ متحدہ  عرب امارات کے وزیر برائے  مملکت برائے   خارجہ  تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد  الزویدی ، کاہیل گروپ کے چیئرمین احمد دلموک المکتوم،منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابوظہبی پورٹس گروپ، کیپٹن محمد الشمیسی،  پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی اور ابوظہبی پورٹس کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔

کوہاٹ-تھر-کھرلاچی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلویز اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے  جس پر پاکستان کی جانب سے  پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر علی بلوچ  جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوظہبی پورٹس گروپ، کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے ۔پاکستان کسٹمز  کے محصولات میں اضافہ،  ٹرانزٹ کارگو کی ٹریکنگ اور دیگر اصلاحات کے لیے ایف بی آر اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت  پر  پاکستان کی جانب سے ممبر کسٹم اینڈ آپریشنز محمد جنید جلیل خان  جبکہ  ابوظہبی پورٹس گروپ   کی جانب سے  کیپٹن محمد الشمیسی نے  دستخط کیے ۔

شپنگ، ڈریجنگ اور دیگر بحری امور میں تعاون پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت  پر پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹوڈائریکٹر پاکستان نیشنل شیپنگ کارپوریشن خرم مرزا جبکہ ابو ظہبی پورٹس کمپنی کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی  نے دستخط کیے ۔پاکستان میں ائیرپورٹس کی تعمیر و توسیع کے لیے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی  صادق الرحمان نے جبکہ ابو ظہبی پورٹس کمپنی  کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے  دستخط کیے۔بعدازاں پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا گیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں، سوال نامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔
اس موقع پر نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے،بعد ازاں  عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم  پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔

مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں  کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll