Advertisement
پاکستان

"بس بہت ہوگیا " ، عمران خان پشاور جلسے میں کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑی خبرآگئی

" میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھےہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہاہے۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا " عمران خان کا ردعمل آ گیا ​

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 6th 2022, 12:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
"بس بہت ہوگیا " ، عمران خان پشاور جلسے میں کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑی خبرآگئی

پی ٹی ائی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد اپنا ردِ عمل دیدیا ہے ، 

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے فیصل آباد جلسے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں واضح کردیا ہے کہ اصل میں یہ ایک پراپوگنڈا ہے ، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ "" میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھےہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہاہے۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا " ۔

 

 

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا،ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔ ماشاءاللہ،پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پرکہیں آگے بڑھ چکا ہے۔ 

سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر اور وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔ پاکستان سیلاب سے تباہ ہے،ہمارے لوگوں کو عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں خشک سالی اور پھر سیلاب آتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم جنگلات، ڈیموں، بیراجوں اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے اپنے ماحول میں بڑی تبدیلیاں لائیں۔ راوی شہر میں روڈا نے زہریلے فضلے کے پانی کو آبی حیات کیلئے موزوں پانی میں تبدیل کرنے کیلئے کامیاب ٹیسٹ کیے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹریٹمنٹ پلانٹس میونسپل سطح پر راوی کو تازہ پیرینیل باڈی میں تبدیل کرنے والے اپنی نوعیت کے پہلے پلانٹس ہوں گے۔اس کے علاوہ، تین بیراج جو روڈا کا حصہ ہیں پانی کو محفوظ کریں گے اور اس طرح ہمارے کم ہوتے زمینی پانی کو ری چارج کریں گے۔ دوسری جانب عمران خان فیصل آباد جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان 30 سال سے چوری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسدعمر نے کہا تھاکہ مران خان کے کل کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے عمران خان کے بیان کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی گئی ہے۔

 اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کل کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ ادارے یا اسکی سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا قطعاً کوئی ارادہ نہ تھا، پاکستان تحریک انصاف اور ‪عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے،

میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل جاری کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت پر ہتک آمیز،انتہائی غیر ضروری بیان پر پاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے۔

پاک فوج قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اداروں کو بد نام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،

عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز مہم ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے۔جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے بھی نام لئے بغیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے فتنہ کون ہے؟

آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے،ہمارے سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے،پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور

بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور

  • 3 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی

  • 6 گھنٹے قبل
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید  40 زخمی

اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں میٹرک کے  مضامین کے گروپس میں اضافہ

پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ

  • 6 گھنٹے قبل
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

  • 4 گھنٹے قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • 2 گھنٹے قبل
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

  • 5 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری

  • 5 گھنٹے قبل
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد

کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ

پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ

  • 5 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں  پاکستانی بے دخل

سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement