لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کردیے۔


لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عمران خان اور فواد چودھری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عمران خان اورفوادچودھری کی طرف سے بابراعوان اورفیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے ۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چودھری کو جاری کیے گئے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کردیئے۔
عمران خان اورفوادچودھری سے متعلق شوکاز نوٹس کے معاملے پر 29 ستمبر کو لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے عوام سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس دیے۔
عمران خان اور فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے تھے۔
عمران خان اور فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار حاصل نہیں، آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کیے جاسکتے۔
درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز آئین و قانون کے خلاف ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اپنے خلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- a day ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- a day ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- a day ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- a day ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- a day ago