جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

یوٹیوب 'شارٹس' اب صارفین کے لیے کمائی کا ذریعہ

ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے مقبول ترین اپلیکشن ’ٹِک ٹاک‘ کے ساتھ اپنا مقابلہ تیز ہونے کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر شارٹ ویڈیوز بنانے والوں کو ادائیگیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوٹیوب 'شارٹس' اب صارفین کے لیے کمائی کا ذریعہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گوگل کی سٹریمنگ سروس یوٹیوب نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنے ویڈیو فیچر ’شارٹس‘ پر اشتہارات متعارف کرا رہی ہے جن کی آمدن کا 45 فیصد ویڈیو بنانے والوں کو ملے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پہلے ہی سے ویڈیو بنانے والوں(کری ایٹرز) کو آمدن کا 55 فیصد ادا کر رہی ہے جبکہ مقبول ترین شارٹ ویڈیو اپیلیکشن ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے ماہانہ ایک ارب ڈالرز کا بجٹ مختص کیا ہے۔
ہیئر سٹائلسٹ کرس کولِنز جو اب یوٹیوب کری ایٹر بھی ہیں، انہوں نے شارٹس کی آمدن میں شراکت کی پیشکش پر یوٹیوب کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’دوسرے پلیٹ فارم پر لوگ اپنی 15 سیکنڈ کی ویڈیوز کے ذریعے مقبول ہونے کی جانب متوجہ ہیں جو بہت اچھا ہے۔ لیکن یوٹیوب ایک مختلف انداز اختیار کر رہا ہے۔

وہ تخلیق کاروں کو متعدد فارمیٹس میں مواد تیار میں مدد فراہم کر رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ تین برس سے ویڈیو اپلیکشن ٹِک ٹاک کے ساتھ یوٹیوب کا مقابلہ چل رہا ہے اور اسی مقابلے کی فضا میں یوٹیوب نے 2021 کے اواخر میں 60 سیکنڈز دورانیے کی ویڈیو کے لیے ’شارٹس‘ کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ناظرین کی تعداد اب ماہانہ ڈیڑھ ارب تک پہنچ چکی ہے۔

یوٹیوب شارٹس کیا ہے؟
گوگل کی ملکیتی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کے ’شارٹس‘ کو مارچ 2021 میں امریکہ میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ لپ سنگنگ ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک ہی کی طرح کی ایک ایپلیکیشن ہے،

جہاں ویڈیوز کی صورت میں کنٹینٹ اپ لوڈ کرنے والے یوزرز ساؤنڈ اور میوزک کے ساتھ 60 سیکنڈ دورانیے کی مختصر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

پاکستان

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

 سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔ جسٹس ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی۔ فواد چوہدری کی جانب سے بیان حلفی  انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے فواد چوہدری پر سانحہ نو مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہئیے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ جو آصف زرداری نے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی باتیں کیں وہ اچھی باتیں تھیں، لیکن اس میں ایکشن کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

جواب جمع نہ کرانے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر شرقی پر برہمی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نےسماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی نے سوال کیا کہ ہم نے آخری حکم نامے میں کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مناسب جواب جمع کرائیں، آپ نے کیا جواب جمع کروایا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مزارقائد کے سامنے گراؤنڈ کی اجازت مزار قائد انتظامیہ اور دیگر کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شائد غلط تشریح کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ٹائم کیوں لگ رہا ہے ڈی سی صاحب فیصلہ کریں، آپ کو اندازہ ہے کہ کس قدر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ گراؤنڈ میں پی پی، ایم کیوایم، پی ایس پی اور دیگر کے جلسے ہوتے رہے ہیں، یا تو ماضی میں غلط فیصلے ہوئے یا پھر اب غلط تشریح کی جارہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اس جگہ سے کوئی لینا دینا نہیں وفاق یا پھر مزارانتظامیہ اس معاملے پر اجازت دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نےمتعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے انکا جواب آنے کے بعد ہم اجازت فیصلہ کریں گے، ہم نےوفاق، مزار انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے 21 تاریخ پھر 26 اور اب 28 تاریخ جلسہ کی تاریخ رکھی لیکن انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والےخوف کا شکار ہیں، ہم نے آئینی طریقہ اپنایا ہے جلسے کی اجازت مانگی ہے، ابھی جلسہ کا معاملہ فائنل نہیں کیا ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑشروع کردی جب کہ پنجاب میں محسن نقوی جو کررہا ہے مراد علی شاہ وہی سندھ میں کررہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll