کرائسٹ چرچ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔
کیوی ٹیم نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی ۔ دونوں اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور تیزی سے رنز بناتے ہوئے 117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری جب فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 16، بابر اعظم 21 ، شان مسعود 14، شاداب خان 8 اور حیدر علی بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور بریس ویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کرائسٹ چرچ میں شیڈول میں یہ ٹی20 میچ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا جبکہ سہ ملکی سیریز کا مجموعی طور پر چوتھا میچ ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، جبکہ نیوزی لینڈ نے اتوار کے روز بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago







