اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا روانگی سے متعلق وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے۔
وزیر خزانہ واشنگٹن میں بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز) کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے سیلاب سے انفرااسٹرکچر اور فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتِ حال سے آگاہ کیا تھا ۔
وزیرِ خزانہ نے بتایا تھا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے، اسٹرکچرل مسائل کے حل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کر کے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی ، جس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب کی مشکل صورتِ حال میں پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل








