ضمنی انتخابات: 8 قومی اور 3 صوبائی حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع
قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔


صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔
قومی اسمبلی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان
مردان کے حلقہ این اے 22 کے 69 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عمران خان 13 ہزار 712 ووٹ کے ساتھ آگے جب کہ جے یو آئی محمد قاسم 13 ہزار 233 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 24 چارسدہ
این اے 24 چارسدہ 2 کے 384 میں سے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 29171 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے 26045 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 31 پشاور
این اے 22 مردان 3 کے 330 مکمل پولنگ اسٹیشن میں سے 121 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 26233 ووٹ لے کر پہلے اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم نے 24311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 108فیصل آباد
این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے 91 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 22363 لے کر آگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 16272 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118 ننکانہ صاحب
این اے 118 ننکانہ صاحب کے 319 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت عمران خان پہلے نمبر پر ہیں۔
این اے 157 ملتان
ملتان کے 9 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 1767 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی 1376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 237 ملیر کراچی
این اے 237 کراچی ملیر 2 کے 194 میں سے 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 9389 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 8649 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 239 کورنگی کراچی
این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 904 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 126 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پنجاب اسمبلی
پی پی 139شیخوپورہ
ضمنی انتخاب پی پی 139 شیخوپورہ 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق ن لیگ کے حاجی افتخار احمد بھنگو 4964 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ ابوبکر شرقپوری (پی ٹی آئی) 4663 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 209خانیوال
خانیوال حلقہ پی پی 209 کے 18 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل اکرم خان نیازی 6438 ووٹ لیکر پہلے نمبر جب کہ مسلم لیگ ن کے چوہدری ضیاالرحمن 4657 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی241 بہاولنگر
پی پی 241 بہاولنگر کے 22 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے مظفر خان 7076 ووٹ کر کر آگے جب کہ ن لیگ کے امان اللہ ستار 6107 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایران کے پاس 440 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود ہے،ایٹمی ایجنسی
- an hour ago

کراچی: تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،گورنر نہال ہاشمی
- 20 hours ago

گلوکارہ مون پرویز نے اپنے نئے ویڈیو سونگ پر کام شروع کر دیا
- 17 minutes ago

وزیر اعظم کاموٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
- 20 hours ago

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
- an hour ago

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط
- 2 hours ago
صدر زرداری کاعراق کے نامزد وزیرِ اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، عراق میں مستحکم حکومت کی تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
- an hour ago

وزیر اعظم اور صدرمملکت کے عالم یومِ مزدور پر خصوصی پیغامات،محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل
- an hour ago

آبنائے ہرمز میں پابندیاں عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں،انتونیو گوتریس
- an hour ago

وفاقی حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم
- 20 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کش مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- an hour ago

بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،محکمہ صحت کی تصدیق
- 22 minutes ago










