Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے : آصف علی زرداری

کراچی : سابق صدراور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی  آصف علی زرداری  نے  علی موسی ٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کوضمنی انتخابات میں جیت پر  مبارکباد پیش کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 17th 2022, 4:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے : آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا  کہ تیر کا نشان فتح کا نشان ہے شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ ، جیالے قابل فخر ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشور ہے ،ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی  کراچی اور ملتان میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فتح کے بعد پی ٹی آئی کو واضح پیغام دے دیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 میں چوری کی گئی نشستوں پر عمران خان کو شکست دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،  عمران خان کو شکست دینے پر بھائی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کےعبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ این اے 157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی کو شکست دی۔

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 8 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 9 hours ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
Advertisement