محکمہ اوقاف نے لال حویلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، لال حویلی سمیت 7 مختلف یونٹس پر شیخ رشید اور انکے بھائی کا قبضہ غیرقانونی قرار دیدیا۔


ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کیس سے متعلق 26 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار لال حویلی سمیت دیگر یونٹس سے متعلق کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث یہ کیس 27 سال التوا کا شکار رہا، شیخ برادران نے 1995ء سے محکمہ اوقاف کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔
محکمہ اوقاف نے درخواست گزار کی ریگولائزیشن اور ٹرانسفر کی استدعا مسترد کردی۔
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے گزشتہ روز لال حویلی کو سات روز میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھائی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر آپ پیش ہوئے نہ بقایا جات ادا کئے۔ اس لئے 7 روز تک خود عمارت خالی کردیں ورنہ پولیس کے ذریعے بے دخل کرایا جائے گا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ صدیق کو نوٹس 11 اکتوبر کو جاری کیا تھا، اور انہیں 19 اکتوبر تک لال حویلی خالی کرنے کا کہا تھا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل







