Advertisement
پاکستان

نواز، زرداری کا وقت ختم ہو چکا یہ کچھ بھی کر لیں نہیں جیت سکتے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جب تک فیصلہ نہیں کرے گا، الیکشن نہیں ہو گا، اِنہیں خوف ہے کہ وہ ساری پارٹیز مل کر بھی ہار جائیں گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 17th 2022, 10:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز، زرداری کا وقت ختم ہو چکا یہ کچھ بھی کر لیں نہیں جیت سکتے، عمران خان

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات ہو بھی رہے ہیں اور نہیں بھی ہو رہے کیونکہ ان میں کوئی کیلئرٹی نہیں ہے، اس کی وجہ نواز شریف ہے جو الیکشن میں جانے سے ڈرا ہوا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وقت لیا جائے تاکہ پی ٹی آئی کی ہوا کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کو ملک کی فکر ہی نہیں، نواز شریف الیکشن تب لڑ سکتا ہے جب اسکی چوری معاف کر دی جائے، میں تو چاہتا ہوں نواز شریف آئے اور اسکے ساتھ میرا مقابلہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل گیا ہے، نواز شریف اور زرداری 90 کی سیاست کر رہے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں ملک بدل چکا ہے، جس کے اندر سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک نئی قسم کی جمہوریت ہے، نواز شریف اور زردای کا وقت ختم ہو چکا ہے، یہ جو مرضی کر لیں انہوں نے ہارنا ہے۔

لانگ مارچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، حکومت کو وقت دے رہا ہوں اب بھی ملک کی خاطر انتخاب کا اعلان کریں، ان کے پاس چند دن ہیں، اس کے بعد اعلان کر دوں گا۔

ضمنی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتوں نےالیکشن لڑا، ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی باربارکوشش کی گئی،کراچی میں جوایک سیٹ ہارےہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نےکھل کردھاندلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی نشست پردوبارہ الیکشن کرانا چاہے، چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کاخاص آدمی ہے،ہم پہلے سے چیف الیکشن کمشنر پرعدم اعتماد کر چکےہیں کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے، نہ عمران خان کا آدمی ہو نہ انکا۔مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کون آرمی چیف ہے اگر وہ میرٹ پر ہو۔

اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اگر اعظم سواتی نے جذبات میں آکر کوئی بات کہہ دی تو اس سے نمٹنے کے لئے قانون بنے ہوئے ہیں۔ تین بجے ان کے گھر بچوں پوتے پوتیوں کے سامنے اسے مارا گیا۔ پھر پولیس اسٹیشن نے اعظم سواتی کو ایجنسی کے ہاتھ دے دیا۔کیا پاکستان بنانا ریپبلک ہے؟ کیا آئین ہمیں عزت نہیں دیتا؟

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement