ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کو پہلی مرتبہ درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔


لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو پاکستان کی واحد خواتین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔
یونیورسٹی کو پاکستان کی 29 یونیورسٹیوں جبکہ پنجاب کی 16 یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے جو ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں اکیس مختلف مضامین میں درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کو 10 مضامین میں دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے 11 مضامین میں دنیا کی 1000-1200 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے ۔
وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا ہے کہ اس سال یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار یونیورسٹی کا نام انا ہم سب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے 21 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو ہم اپنی یونیورسٹی کو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ میں اس کامیابی پر تمام فیکلٹی اور عملے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ سب آپ کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ہوا ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل







