Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement
پاکستان

عمران خان کا 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

لاہور: عمران خان کا 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2022, 2:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہماری حکومت کوسازش کرکے گرایا گیا، اس کا ایک آدمی ذمہ دارجس کا نام جنرل باجوہ ہے، جنرل باجوہ آرمی چیف تھے اس لیے پہلے بات نہیں کرتا تھا، میں اپنی فوج کومضبوط فوج دیکھنا چاہتا ہوں، فوج کومضبوط دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے چپ کرکےبیٹھےرہے۔

لاہور میں جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے، ہم اس نیتجے تک کیوں پہنچے، ہم سب کوخوف ہےملک ڈوب رہاہے، عوام کوساری تفصیلات بتانا چاہتا ہوں، ہم نے آج اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، میں نے چالیس سال اپنی کمائی کا حساب دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری شادی برطانیہ میں ہوئی لیکن کبھی پاسپورٹ لینے کا نہیں سوچا، میراسب کچھ پاکستان میں ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کوتباہی کی طرف لیکرجارہا ہے، آج عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکا ہے، آج پاکستان کی انڈسٹریزبند ہورہی ہے، آج ملک میں مہنگائی کے50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہورہا تھا، ہمارے دورمیں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم نے اپنی حکومت میں کسانوں کی مدد کی، کوئی ایک شعبہ بتادیں جس میں بہتری ہوئی ہو؟ گزشتہ 7ماہ میں ساڑھے7لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکرجاچکےہیں، ڈاکوراج کی وجہ سے آج ملک میں مایوسی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہی لوگ تیس سال سےملک لوٹ رہے تھے انہی کواوپربٹھا دیا گیا، نواز شریف، شہباز شریف 2018 میں ملک کا دیوالیہ نکال کر گئے جسے ہم نے سنبھالا، کورونا کےباوجود ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، کورونا کےباوجود ہماری انڈسٹریزترقی کررہی تھی، کورونا کےدوران ہم نے کنسٹریکشن انڈسٹریزکی مدد کی،ہمارے دورمیں6فیصد گروتھ ہورہی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اکنامک سروے کےمطابق ہمارے دورمیں معیشت 6فیصد پرگروتھ کررہی تھی، مارے دورمیں کوئی امریکی ڈالرنہیں آرہےتھےاسکے باوجود اکانومی کوبہترکیا، سوال یہ ہے رجیم چینج کا کون ذمہ دارہے؟ کیا وجہ تھی ہماری حکومت کوگراکرچوروں کواوپربٹھایا گیا، آج پاکستان کا قرضوں کا رسک 5سے 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں بیرون ملک سےکوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی، ہمارےدورمیں اوورسیز پاکستانیوں نےسب سے زیادہ ڈالربھیجے، آج ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں مزدورنہیں مل رہےتھے، ملک کے88فیصد سرمایہ کاروں کےمطابق حکومت کی سمت درست نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پچھلی حکومت نےبجلی کےمعاہدے ڈالروں میں کیے، آج ملک میں ڈالرنہیں آرہے اورملک کیسےچلےگا، ان کی ایک ہی امید آئی ایم ایف کےپاؤں پکڑنا ہے، یہ کینسرکا علاج ڈسپرین سےکرنا چاہتے ہیں، اگرانہوں نےمعیشت کوسنبھالا ہوتا توآرام سے بیٹھ جاتے، آج ملک میں ایل سیزنہیں کھل رہی، موجودہ حکومت کےپاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ یہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سےالیکشن میں تاخیرکریں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے خوفزدہ ہےانہیں پتا ہےجب الیکشن ہوگا یہ ہارجائیں گے، الیکشن کمیشن ان کےساتھ ملا ہوا ہےیہ اکتوبرمیں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے، بدیانت الیکشن کمیشن انہیں الیکشن میں تاخیرکے طریقے بتائےگا، موجودہ الیکشن کمشنرنےعدالت میں کہا تھا کہ7ماہ تک الیکشن نہیں کراسکتے، اس الیکشن کمشنرکی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کوملک کی کوئی فکرنہیں انہوں نے توپھرملک سےباہربھاگ جانا ہے، ہماری حکومت گرانےسےپہلےمسلم لیگ کےچاربڑے لوگوں نےکہا اسٹیبلشمنٹ کے بغیرعدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی، پیپلزپارٹی کے سینیٹرمصطفٰی نوازکھوکھرکا گزشتہ دنوں بیان بھی سب کےسامنےہے، جنرل باجوہ ایک آدمی نے ہمیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کیا وجہ تھی جنرل باجوہ نے سٹنگ حکومت کو گرادیا، مصطفیٰ نوازکھوکھرنےکہا سب کوپتا تھا اسٹیبلشمنٹ کا جوحکم ہوگا سب نےادھرجانا ہے،انہوں نےجب ہماری حکومت گرائی توعوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، ضمنی الیکشن میں دھاندلی کےباوجود یہ لوگ ہارگئے، جنرل باجوہ نے غلطی کی کوئی عقل کل نہیں، جنرل باجوہ کےدورمیں ایسا ظلم مشرف دورمیں بھی نہیں دیکھا تھا۔

عمران خان نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی اگلے جمعہ کو توڑ دیں گے، ان کا کہناتھا کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 گھنٹے قبل
عمان میں نئے ہجری سال کے موقع پر  سرکاری تعطیل کا اعلان

عمان میں نئے ہجری سال کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
بنوں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

بنوں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
ایران کی امریکی وحشیانہ حملے کی مذمت، جوہری صنعت کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

ایران کی امریکی وحشیانہ حملے کی مذمت، جوہری صنعت کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ،امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملے کر دیئے

مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ،امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملے کر دیئے

  • 6 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش، ایران کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسحاق ڈار

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش، ایران کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسحاق ڈار

  • ایک گھنٹہ قبل
سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 7 سیاح جاں بحق

سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 7 سیاح جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی حملے سے ایران اسرائیل کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا، انتونیو گوتریس

امریکی حملے سے ایران اسرائیل کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا، انتونیو گوتریس

  • 5 گھنٹے قبل
ایران نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی تو  کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں، ٹرمپ کی وارننگ

ایران نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی تو کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں، ٹرمپ کی وارننگ

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی حملہ افسوسناک، اشتعال انگیز اور دور رس نتائج کا حامل ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

امریکی حملہ افسوسناک، اشتعال انگیز اور دور رس نتائج کا حامل ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

  • 5 گھنٹے قبل
ایران کا اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی حملہ

ایران کا اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی حملہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کی  ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement