جی این این سوشل

پاکستان

امید ہے ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی،فواد چودھری

تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ امید ہے ن لیگ اب انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امید ہے ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی،فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا اپنے سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیارہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کھیل

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔

دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہید کیےگئے8 کارکنوں کے کوائف آ چکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں۔

دوسری طرف  پولیس نے اسلام آباد میں شرپسند مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 26 نمبرچونگی سےملحقہ علاقےمیں گرینڈ آپریشن کےدوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے جبکہ پنجاب بھرمیں800 کےقریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس ترجمان کان کہنا تھا کہ ملزمان پولیس پر حملوں، توڑپھوڑ  اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلے۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران  دھماکہ ہوا جس  کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا  ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں  طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا،  جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے . 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll