جی این این سوشل

پاکستان

استعفوں کی تصدیق:تحریک انصاف کا بدھ یاجمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے پر غور

تحریک انصاف  بدھ یاجمعرات کواستعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی  کے سامنے پیش ہونے پر غور کر رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

استعفوں کی تصدیق:تحریک انصاف کا بدھ یاجمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے پر غور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے تحریک انصاف کے ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش  ہوں گے۔پی ٹی آئی قیادت آج عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کاتعین کرے گی۔

تحریک انصاف کی قیادت  کی جانب سے بدھ یاجمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے پر غور کیا جارہا ہے۔عمران خان آج پارٹی مشاورت میں حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے بدھ یا جمعرات  کو پیش ہونے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط پر جواب نہ ملنے پر کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر استعفوں کی تصدیق کیلئے وقت مانگا تھا۔تاحال اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت نہیں دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اب ایم این ایز خود تاریخ کااعلان کرکے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے پیش ہوجائیں گے

پاکستان

احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،  اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں،پرتشدد کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،رینجرز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول کی،ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے،شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدر بائیڈن کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر بائیڈن کا  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے  دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔قبل ازیں اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میں کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا، لبنان اس سے قبل بھی اسرائیل کو ایسا حق دینے والے کسی بھی معاہدے کے الفاظ پر اعتراض کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک  3 ہزا ر 768 شہری شہید، 15 ہزار 699 زخمی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہید کیےگئے8 کارکنوں کے کوائف آ چکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں۔

دوسری طرف  پولیس نے اسلام آباد میں شرپسند مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 26 نمبرچونگی سےملحقہ علاقےمیں گرینڈ آپریشن کےدوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے جبکہ پنجاب بھرمیں800 کےقریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس ترجمان کان کہنا تھا کہ ملزمان پولیس پر حملوں، توڑپھوڑ  اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے جس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلے۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھے اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll