Advertisement
پاکستان

بنوں آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار شہید

 پاک فوج نے  بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر قابض 25 دہشتگرد ہلاک کردیے۔آپریشن میں3 اہلکار شہید ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 21st 2022, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار شہید

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے تبادلے میں   پچیس  دہشت گرد مارے گئے،سات نے سرنڈر کیا جبکہ تین  فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے۔

آپریشن میں پاک فوج کا ایک صوبیدار اور دو سپاہی شہید ہوئے۔ تین  افسران سمیت دس جوان زخمی بھی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ  دسمبر کو بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں زیر تفتیش پینتیس دہشگرد موجود تھے۔

سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہرسے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی۔ زیرتفتیش دہشت گردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی جوان کا ہتھیار چھین کر فائرنگ کی تھی دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے،فرارکی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ، شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔ مغربی سرحد سے دہشت گردی کی جوتازہ لہر ہے اسے ابھرنے نہیں دیا جائے گا، جو ہمارے خلاف آئے گا اس کا سر کچلنے کی پوری ہمت اور ارادہ رکھتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان سے متعلق پالیسی بھی دوٹوک انداز سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے جتھے یا دہشت گرد گروہ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت کی رٹ ہرصورت قائم کی جائے گی۔

Advertisement
مسلسل بارشوں  اور  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

مسلسل بارشوں اور  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی خان یونس کے النصر  اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت

پاکستان کی خان یونس کے النصر  اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت

  • 25 منٹ قبل
مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا

  • 4 گھنٹے قبل
بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی  پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر  تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
امریکا کا بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی

امریکا کا بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی

  • 5 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے  ریکوڈک منصوبے کیلئے  اربوں  ڈالر کے عالمی فنڈز منظور

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کیلئے اربوں ڈالر کے عالمی فنڈز منظور

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کافٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی   سے منگنی کا اعلان

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کافٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
شدید سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی

شدید سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی

  • 5 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement