لاہور : وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کی گورنر ہاؤس کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہنگامہ کرناچاہتے ہیں ان کے لیے بندو بست کرلیا ہے ، پرویزالہیٰ اب غیرآئینی وزیراعلیٰ ہیں ، گورنر راج کی آپشن موجود ہے ۔


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کیا جانا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی آج جاری ہونا چاہیے۔۔گورنر کی طرف سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا ۔گورنرکسی بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔گورنر نے جو وقت لیا اس میں کوئی مضحکہ نہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہنگامہ برپا کرنا چاہتی ہے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری نبھائیں۔اگر آج یہاں پر ہنگامہ آرائی کی گئی تو بندوبست کیاگیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلایاجائے گا۔فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر گورنر وفاق کو گورنر راج کے لیے خط لکھ سکتے ہیں۔وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بعد گورنر راج لگ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں،اگر ایسا ہواتو 2ماہ کے لیے گورنر راج ہوگا۔معاملات طے نہ ہوئے تو گورنر راج 6ماہ تک لگ جائے گا۔صدر مملکت کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہوتاہے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 13 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 17 hours ago





