Advertisement
پاکستان

ایک آدمی نے ہماری حکومت کو گرانے کیلئے ملک دشمنی کی ہے : عمران خان

لاہور : رہنما تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آدمی نے ہماری  حکومت کو گرانے کیلئے ملک کے ساتھ دشمنی کی، قوم ایک ہی پیغام دے رہی کہ چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کر رہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 23rd 2022, 1:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایک آدمی نے ہماری حکومت  کو گرانے  کیلئے ملک  دشمنی کی ہے  : عمران خان

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان  نے لاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ لوگوں میں امید ختم ہورہی ہے،  اس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے ، ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں ، میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو ملک کی فکر ہے یا نہیں ہے، ہمارا ملک دلدل میں پھنستا جارہا ہے، جتنی جلدی الیکشن کروائیں گے اتنی جلدی ملک کو اس دلدل سے نکلنے کا موقع ملے گا،  70 فیصد پاکستانی کہتے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہماری دو صوبوں میں حکومت ہے، 66 فیصد حصے میں حکومت ہے، جو حکومت گرائی گئی اس کے دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نے گرایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے، ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ عمران خان کو ختم کرنا ہے، نا اہل کرنا ہے، دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن جیت رہے تھے، پھر فیصلہ کیا گیا کہ مجھے مار کر ہٹایا جائے، ہم سے ایسے دشمنی کی گئی جیسے ہم غدار ہیں۔

ہی ٹی آئی چئیرمین  نے کہا کہ ہم اپنی دو حکومتوں میں الیکشن کروانے کو تیار ہیں، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم الیکشن کروائیں، پنجاب میں مذاق ہورہا ہے،اگر خیبرپختونخوا میں پولیسنگ پر پیسے خرچ نہ کیے گئے تو حالات اور گھمبیر ہونگے۔ 

عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کم ہوتی جا رہی ہے، ہمارے دور میں کورونا کے باوجود انڈسٹری اوپر آرہی تھی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھیں، آج فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں،  ڈالر کم آ رہے ہیں، قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، خوف ہے کہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ڈالر نہیں، کسی طبقے کو روشنی نظر نہیں آ رہی، امید ختم ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آج دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ہمارے دور میں افغانستان کے ساتھ تعلقات اچھے تھے،  اب کدھر ہے ہماری خارجہ پالیسی ؟ وزیر خارجہ بلاول بھٹو پونے 2 ارب روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر چکے ہیں انہوں نے پوری دنیا گھوم لیا مگر افغانستان نہیں گئے،  سب سے زیادہ ضرورت افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صرف قانون کی حکمرانی کا ہی مسئلہ ہے اور جب تک ہم یہ جنگ نہیں لڑیں گے ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ، ہم انصاف قائم نہ کر کے تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔

Advertisement
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 6 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 6 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 3 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 5 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 hours ago
Advertisement