لاہور: پنجاب کابینہ نے محکمہ اسکولز ایجوکیشن میں 25 ہزار اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔

.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔
کابینہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنےکی منظوری بھی دے دی، کابینہ نے فری لیگل ایڈکے لیے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل 2022 کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کم وسائل رکھنے والے افرادکوپنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی، ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی۔
صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس.پنجاب کابینہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں 25ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی. 25ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد ازجلد شروع کیاجائےگا۔ pic.twitter.com/mIEyyhAmng
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 22, 2022
کابینہ نےکاشت کاروں کے لیے سولرپمپس پروگرام کادائرہ کارصوبے بھر میں بڑھانےکی منظوری دے دی۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سولرپمپس کی فراہمی کے پروگرام سے زرعی شعبہ ترقی کرےگا، کاشت کار کوپانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی جس سے زرعی پیداواربڑھےگی۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری
پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 23-2022 کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50 ارب روپےکا اضافہ کیا ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 685 ارب روپے سے 726 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
کابینہ نے پبلک سیکٹریونیورسٹیوں کے وی سیز کی معیاد کے لیے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ 2022 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔
سرکاری کالجز میں گریڈ 19 تک کے پرنسپل کی تقرری کا اختیار محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
لاہور میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنےکی منظوری
پنجاب کابینہ نے لاہور میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری بھی دے دی۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 300 ماحول دوست بسوں کی خریداری پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے، لاہور میں خواتین کے لیے علیحدہ بس اسٹاپ بنائیں گے، علیحدہ بسیں چلائی جائیں گی۔
پنجاب کابینہ نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 27 کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری بھی دی۔
کابینہ نے وزیراعلیٰ آفس میں کام کرنے والے سکیورٹی عملےکے لیے اعزازیہ کی منظوری بھی دی۔

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 8 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 5 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 9 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 10 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 9 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 10 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 7 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 5 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 5 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 8 hours ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 7 hours ago