انگلش ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سیم کرن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز پنجاب کنگز نے 2023 کے ایڈیشن کے لیے انگلش فاسٹ بولر سیم کرن کو ساڑھے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا۔
حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سیم کرن بھارت کے شہر کوچی میں ہونے والی آکشن میں سب سے مہنگے داموں نیلام ہوئے۔
سیم کرن پنجاب کنگز سے قبل چنئی سپر کنگز اور پی بی کے ایس کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں لیکن 2019 سے پنجاب کنگز کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
سیم کرن نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کرس مورس کا ریکارڈ توڑ جنہیں راجستھان رائلز نے ساڑھے 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
انگلش فاسٹ بولرآئی پی ایل میں اب تک 32 میچز میں 32 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بیٹنگ کے دوران بھی کئی اچھی اننگز کھیل رکھی ہیں اور وہ 32 میچز میں 995 رنز اسکور کر چکے ہیں۔
سیم کرن کے فوری بعد ممبئی انڈینز نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈ کیمرون گرین کو ساڑھے 17 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو دنگ کر دیا۔ اس کے علاوہ چنئی سپر کنگز نے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں اپنا حصہ بنایا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 3 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 11 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 33 minutes ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 15 hours ago

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 3 hours ago
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- an hour ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 2 hours ago

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- an hour ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 14 hours ago

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- 36 minutes ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 12 hours ago