سلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام آباد: ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا.
ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پائوڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago





