Advertisement
پاکستان

کراچی کو بنیادی 70 سیٹوں سے محروم کیا گیا: فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ دونوں شہروں کے عوام نے سازش کو مسترد کردیا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 16th 2023, 1:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کو بنیادی 70 سیٹوں سے محروم کیا گیا: فاروق ستار

گزشتہ رات ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد خالد مقبول صدیقی نے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ انتہائی کم ٹرن آوٹ نے ثابت کردیا کہ بلدیاتی انتخابات غلط تھے اور یوں کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے پری پولنگ مسترد کردی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے حقوق چھیننے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا، آج کراچی میں دھاندلی ہارگئی جس کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا منتخب ہونے والے میئر کو لوگ قبول کریں گے؟

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے متعلق فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا، ایم کیو ایم کی انتخابی سیاست ایوانوں کی مرہون منت نہیں کیونکہ ہم عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

اس موقع پر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھونہ نہیں کریں گے جبکہ کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک دھاندلی قبل از انتخابات دوسری انتخابات میں ہوئی، ہم نے 70 سیٹوں کی کمی کی وجہ سے حصہ نہیں لیا جبکہ جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، ٹی ایل پی سب نے الیکشن میں حصہ لیکر ثابت کردیا انہیں 70 سیٹوں کی اہمیت ہی نہیں۔

Advertisement
Advertisement