بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔


بھارت کی طرف سے دیے گئے 391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے اور ان میں سے بھی سب سے زیادہ انفرادی سکور صرف 19 تھا جو نوانائیڈو فرنینڈو نے سکور کیا۔ انڈیا کی طرف سے محمد سراج نے چار شکار کیے جب کہ محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی نے اس میچ میں بھی نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ ایک ہی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں (10) سکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔
اس کے علاوہ کوہلی نے اسی سنچری کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سنچریوں کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ کوہلی کی ہوم گراؤنڈ پر سنچریوں کی تعداد 21 جب کہ مجموعی طور پر سنچریوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے 110 گیندوں پر انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے شبھمن گل نے بھی سنچری سکور کی جب کہ کپتان روہت شرما نے 42 اور شریاس ایئر نے 38 رنز بنائے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- an hour ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 7 minutes ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 hours ago






