Advertisement
پاکستان

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں متفقہ میئر لانے کا فیصلہ کرلیا

  کراچی: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں متفقہ میئر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 21st 2023, 9:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں متفقہ میئر لانے کا فیصلہ کرلیا

جماعت اسلامی کا وفد امیرِ کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ مہمان وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر اور منعم ظفر شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی نے کی ، جس میں مبین جتوئی، بلال غفار، ارسلان تاج، سیف الرحمن، راجا اظہر اور سعید آفریدی شامل تھے

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات  کے نتائج اور میئر کراچی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی چار رکنی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈراما ہوا ہے۔ تقریباً 40 یوسیز میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں زرداری مافیا نے تباہی کا نظام چلایا ہوا ہے،سیاست میں اختلاف رائےہوتارہتاہے، الیکشن سےپہلےبھی ہماراآپس میں رابطہ تھا۔ آپس میں بیٹھنےکامقصدملک کی بہتری میں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کوخط کےذریعےبھی آگاہ کیاکہ کیسےہمارامینڈیٹ چرایاگیا۔فارم 11 پر اکٹھے بیٹھنے پر ہمارا پہلے بھی اتفاق تھا۔ ایک دوسرےکےمینڈیٹ کاتحفظ کرنا ہر جمہوری جماعت کاحق ہے۔انتخابی عمل اور نتائج میں شفافیت ضروری ہے۔

بعد ازاں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں نےہمیں ووٹ دیا ہے۔ آراوزاورڈی آراوزپرپہلےبھی تحفظات کااظہارکیاتھا۔  حلقہ بندیوں پرہمیں بھی تحفظات تھے۔ فارم11کےمطابق جونتیجہ آیااس کوبدلناشروع کردیاگیا۔ بلدیاتی الیکشن کےنتائج سب کےسامنےہیں۔ ری کاؤنٹنگ کاعمل پیپلزپارٹی کوفائدہ پہنچانےکیلیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں بھی یوسیزکےنتائج بدلےگئے۔ دوبارہ گنتی کی درخواستیں دےکرنتائج بدلےجارہےہیں۔ علی زیدی اوران کی ٹیم پرحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں۔ جب ہم احتجاج کررہےتھےتووزیراعلیٰ سندھ کافون آیا۔ مرادعلی شاہ سےکہاہمارےمطالبات جائزہیں،انہیں تسلیم کریں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اس پوزیشن پرہےکہ ہم اپنامیئربنائیں۔ ہم متفقہ میئرکی درخواست لےکرپی ٹی آئی کےپاس آئےہیں۔ جماعت اسلامی کامیئربناتوکوئی تنقیدنہیں کی جائےگی؟۔ جماعت اسلامی کامیئرہوگاتوتنقیدبھی ہوگی اورازالہ بھی ہوگا۔ تہذیب کے دائرے میں رہ کراختلاف کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورےشہرکوساتھ لےکرچلیں گے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کراچی کی ترقی کے لیے اتفاق رائےپیداہو۔ 2015ء میں میں پی ٹی آئی کےساتھ مل کرالیکشن لڑا۔ سب کےمینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ مینڈیٹ کےتحفظ کیلیےمشترکہ 4رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ میئربنانےکیلیےپیپلزپارٹی کی پوزیشن نہیں ہے۔ ان کے پاس میئربنانےکیلیےنمبرپورےنہیں ہیں۔ جس کاجتنامینڈیٹ ہےاسےتسلیم کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے ایم کیوایم پاکستان بلدیاتی الیکشن لڑے۔ بائیکاٹ کافیصلہ ایم کیوایم کااپناتھا۔ انہوں نےآخری وقت تک کوشش کی الیکشن نہ ہو۔ ایم کیوایم الیکشن سےبھاگنےکیلیےحلقہ بندیوں کی بات کررہی تھی۔

Advertisement
 قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا

 قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا

  • 18 گھنٹے قبل
اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے

  • 17 گھنٹے قبل
اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

  • 21 گھنٹے قبل
 نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم

 نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم

  • 19 گھنٹے قبل
اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

  • 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر

  • 15 گھنٹے قبل
امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ  سے 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ  سے 6 افراد ہلاک

  • 21 گھنٹے قبل
پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل

  • 21 گھنٹے قبل
اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا

  • 17 گھنٹے قبل
آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

  • 15 گھنٹے قبل
پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement