سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری پہنچا یا گیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ جج کے سامنے روسٹرم پر آئے اور انکشافات کی بھرمار کردی۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں۔ تمام غلط کام آبپارہ پولیس نے کیا۔ میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں نکال لی گئیں۔مری لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے۔ مری پولیس نے مجھ سے گھنٹوں تفتیش کی ہے.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیاہے۔ میں 16بار وزیر رہاہوں۔ ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتاہے۔
میں نے کسی پولیس والے پر گن نہیں نکالی۔ دونوں فونز کے پاسورڈ بھی پولیس کو دے دئیے ہیں۔ میرے موبائل میں کسی بھارتی یا را کے ایجنٹ کا نمبر نہیں۔صرف صحافیوں کے نمبر موجود ہیں۔
عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، میں نے انکار کردیا.
فوج سے کبھی لڑائی نہیں لڑی، میں فوج کا ہوں.کچھ لوگ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتےہیں۔ میں 73 سال کا ہوں ، اس عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔
شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آج تک کسی نے مجھے سے موجودہ مقدموں کی تفتیش نہیں کی.
مجھ سے ہمیشہ سیاسی بات کی جاتی ہے. عمران خان کو نااہل کرنے کا پلان بن چکا ہے۔ یہ عمران خان کو کسی صورت نہیں آنے دیں گے۔
یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ایک اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔باہر سے 3 لوگ جیل میں مجھ سے ملنے آئے۔جب کوئی ملنے آتا ہے تو آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں۔
مجھے بتایا گیا کہ مرکز اور صوبائی الیکشن اکٹھے ہوں گے۔مجھے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دو۔یہ لوگ صرف میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔میں مر جاؤں گا ان کی بات نہیں مانو ں گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 9 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 5 hours ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 10 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- a day ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 11 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- a day ago




