بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہول گاندھی نے امیر ترین بھارتی تاجر گوتم اڈانی اور وزیر اعطم نریندر مودی کے گٹھ جوڑ پر سوالات اٹھا دیئے۔


راہول گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا مودی سرکار میں ایک نام ہمیں سب جگہ سننے کو ملا وہ ہے اڈانی، سیب سے لیکر کیلوں کے کاروبار تک ہر جگہ اڈانی ہی چلتا ہے۔ اڈانی کسی بھی بزنس میں فیل نہیں ہوتا، کیوں؟ آج ہندوستانی قوم پوچھ رہی ہے کہ آخر یہ اڈانی ہے کون؟
ان کا کہنا تھا کہ 2014میں گوتم اڈانی امیر لوگوں کی فہرست میں 609ویں نمبر پر تھا آج دوسرے نمبر پر ہے، گوتم اڈانی کا بھارتی وزیراعظم سے کیا رشتہ ہے؟ اڈانی نیٹ ورک 2014سے 2022 تک 8بلین ڈالر سے 140بلین ڈالر کا کیسے ہو گیا؟
انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم سری لنکا جا کے کہتا ہے کہ بجلی کا پروجیکٹ اڈانی کو دے دیں، کچھ دن بعد بنگلہ دیشی پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ 25سال کا کنٹریکٹ اڈانی کے ساتھ سائن کر دیتا ہے، یہ فارن پالیسی نہیں بلکہ یہ اڈانی کے بزنس بنانے کی فارن پالیسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرق یہ ہے پہلے اڈانی کے جہاز میں مُودی جاتے تھے اب مُودی کے جہاز میں اڈانی جاتا ہے، مُودی سے سوال ہے کہ غیر ملکی دوروں پر کتنی مرتبہ اڈانی کے ساتھ گئے؟ ضروری سوال تو یہ بھی ہے کہ اڈانی نے پچھلے20سال میں بی جے پی کو کتنے پیسے دیئے؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 3 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل










.jpg&w=3840&q=75)
