Advertisement
پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں دل کھول کر کردار ادا کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 4th 2023, 8:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر نے سعودی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان برادرانہ تعلقات مذہب، ثقافت اور مشترکہ روایات کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں برادر ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت حرمین شریفین کے متولی اور سعودی قیادت کا بے پناہ احترام کرتے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں دل کھول کر کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے علاقائی ترقی کے لیے ضروری ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کر لیے پر عزم ہے،باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون ضروری ہے۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے،پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بااعتماد بھائی سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کا کردار قابل ستائش ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ خوش آئند ہے

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 13 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 13 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement