صوبائی محتسب عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے اپنے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں،صدر مملکت
محتسبین کی خدمات زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے انہیں مضبوط بنانا ناگزیر ہے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات کے فوری ازالہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی محتسب عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے اپنے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے منگل کو ان سے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی محتسب بلوچستان نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ برائے سال 2021 پیش کی۔
صدر نے کہا کہ سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے، وفاقی اور صوبائی محتسبین فراہمی ِانصاف میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ محتسبین کی خدمات زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے انہیں مضبوط بنانا ناگزیر ہے، لوگوں کو ان کی دہلیز پر فراہمی ِانصاف کیلئے محتسب کی رسائی کودور دراز علاقوں تک بڑھانا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ صوبائی محتسب عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے اپنے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں ، بلوچستان کے عوام کو محتسب کے کردار بارے آگاہی دینے کیلئے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی محتسب نے صدر مملکت کو 2021 میں ادارے کے کردار اور کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چارج سنبھالنے کے بعد رجسٹرڈ شکایات کی تعداد دوگنا ہوگئی۔
صوبائی محتسب بلوچستان نے کہا کہ صوبائی محتسب کو 2021 میں 1321 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1043 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شکایات تعلیم اور صحت کے محکموں سے متعلق تھیں۔ نذر محمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے 7 مختلف اضلاع میں عوامی سہولت کیلئے کھلی کچہریاں بھی منعقد کی گئی۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل



