سابق امریکی صدر کا اپن اوپر لگائے 34 الزامات ماننے سے انکار


امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اڈلٹ اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں فردجرم عائد ہونے کے معاملے میں نیویارک کی عدالت میں پیش ہوکر خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔
سابق امریکی صدر مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور سپورٹرز کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔
ٹرمپ عدالت میں پیشی کے موقع پر 4 وکیلوں کے ساتھ عدالت آئے اور سیکرٹ سروس کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہیں ہتھکڑیاں نہیں پہنائی گئیں ، عدالت میں ان کے فنگر پرنٹس لئے گئے، کمرہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ٹی وی کیمرے موجود نہیں تھے۔
بعدازاں سابق صدر کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد مین ہٹن کی عدالت سے واپس فلوریڈا روانہ ہوگئے۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے، انکا کہنا تھا کہ یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا کہ امریکا میں یہ سب ہورہا ہے۔
سابق امریکی صدر کے خلاف ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو مبینہ طور پر 2016 کے انتخابات سے قبل اڈلٹ اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے لیے دی جانے والی رقم کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی تھیں۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ٹرمپ کے ساتھ 2006 میں افیئر تھا اسی لیے ٹرمپ ان کی خاموشی خریدنا چاہتے تھے، ادائیگی غیر قانونی نہیں تھی لیکن استغاثہ کا کہنا ہے کہ جب ٹرمپ نے کوہن کو معاوضہ دیا تو ادائیگی کا ریکارڈ کہتا ہے کہ یہ قانونی فیس تھی۔
ان کا دعویٰ ہے کہ اس کا مطلب یہ تھا کہ ٹرمپ کاروباری ریکارڈ کو غلط ثابت کر رہے ہیں، ایک اور بڑی ادائیگی مبینہ طور پر پلے بوائے ماڈل کیرن میک ڈوگل کو کی گئی تھی جس نے ٹرمپ کے ساتھ افیئر کا دعویٰ کیا تھا۔
خیال رہے کہ سابق صدر انتخاب لڑ سکتے ہیں، سزا یا فرد جرم ٹرمپ کو صدارتی انتخاب لڑنے سے نہیں روکے گی، امریکی آئین کے مطابق کوئی مجرمانہ ریکارڈ صدر بننے کی اہلیت کے لیے مقرر کردہ معیارات میں شامل نہیں ہے۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 12 گھنٹے قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 18 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- ایک دن قبل

