الیکشن کمیشن نےجلد فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے


پنجاب میں عام انتخابات کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مشاورتی اجلاس طلب کیا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ احکامات کے مطابق الیکشن کرانے کیلئے لائحہ عمل طےکیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔الیکشن کمیشن نےجلد فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا شیڈول کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے 20 ارب روپے جاری کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو پنجاب انتخابات کے شیڈول کو ملتوی کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کالعدم قرار دےد یا گیا تھا۔

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 17 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل




