بینچ کی تشکیل اور تقسیم نے اس عمل کو ہی متنازعہ بنا دیا تھا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، جب عدل، قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے نہیں ہوں گے تو فیصلوں پر سوالات ضرور اٹھیں گے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر ہمارا ایک نہیں بلکہ کئی تحفظات ہیں، بینچ کی تشکیل اور تقسیم نے اس عمل کو ہی متنازعہ بنا دیا تھا۔
یکم مارچ کو چار ججز نے ازخود نوٹس کے خلاف فیصلہ دیا، جب ججز کی اکثریت فیصلہ دے چکی تھی تو تین رکنی بینچ کیوں بنا؟ چار ججز کے فیصلے کو تین رکنی بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ یا فل کورٹ بینچ ہی مسترد کر سکتی تھی۔ جبکہ فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کو بار بار مسترد کیا گیا۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 5, 2023
انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو چار ججز نے ازخود نوٹس کے خلاف فیصلہ دیا، جب ججز کی اکثریت فیصلہ دے چکی تھی تو تین رکنی بینچ کیوں بنا؟ چار ججز کے فیصلے کو تین رکنی بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ یا فل کورٹ بینچ ہی مسترد کر سکتا تھا جبکہ فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کو بار بار مسترد کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فریق بنانے کی درخواست کرتی رہیں، انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے موقف کو ہی سننے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو 90 نہیں 120 دن بنتے ہیں۔
آرٹیکل (2) 224 میں اگر 90 دن کے اندر انتخابات کرانے ہیں تو فیصلے میں 14 مئی کی تاریخ کے پیچھے کیا مصلحت ہے؟

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 18 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل




