Advertisement
تجارت

ملک میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا،پاکستان پٹرولیم سروس

گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3319 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 6th 2023, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا،پاکستان پٹرولیم سروس

اسلام آباد: ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69098 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66662 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3319 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3139 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پی او ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4887 بیرل، پی پی ایل 12154 بیرل، او جی ڈی سی ایل 32494 بیرل اور ماڑی گیس کی یومیہ اوسط پیداوار1061 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 647، او جی ڈی سی ایل 701 اور ماڑی کی گیس کی اوسط یومیہ پیدوار 944 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 19 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • ایک دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 19 گھنٹے قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement