Advertisement
پاکستان

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا کارکنوں کے نام اہم پیغام

لاہور : کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا کارکنوں کے نام اہم پیغام سامنے آگیا۔ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ مسجد رحمت العالمین کے باہر دھرنا فی الفور ختم کیا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 19th 2021, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   کالعدم ٹی ایل پی   کے سربراہ  سعد رضوی   نے شوریٰ ارکان کے نام پیغام  جاری کیا ہے۔کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ مسجد رحمت العالمین  کے باہر دھرنا فی الفور ختم کیا  جائے،  کارکنان پر امن طور پر گھروں کو واپس جائیں۔

سعد رضوی کا مزید کہنا ہے کہ شوریٰ ممبران اپنے آ پ کو قانون کے حوالے کریں۔ 20اپریل کی احتجاجی کال  کو واپس لیا جائےگا،ظہیر الحسن شاہ میری ہدایت پر فوری اور مکمل عمل کرائیں۔

چند روز قبل  کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کےبینک اکاؤنٹس اوراثاثےمنجمدکرنےکی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔اثاثےمنجمدکیےجانےکی کارروائی انسداددہشتگردی ایکٹ1997کےتحت کی گئی۔

قبل ازیں  وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وزارت داخلہ کیجانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ  تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔ تحریک لبیک پاکستان  ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں بھی  ملوث ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 17 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement