Advertisement
پاکستان

سابق آئی جی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق

لاہور : سابق آئی جی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ۔ ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 20th 2021, 10:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،  سابق آئی جی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار  کا کہنا ہے کہ   ناصر درانی گذشتہ دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے،  ناصر درانی کو  پھیھڑوں  انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ سابق آئی جی ناصر درانی   گذشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

واضح رہے کہ ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید73افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار316ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 61ہزار 437ہو گئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ70ہزار 338ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 7ہزار 457افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 72ہزار 729ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 553 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 6ہزار500ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2899افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار940کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں223مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد70 ہزار079جبکہ اموات کی تعداد642تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 182افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار669ہوچکی ہے جبکہ 439افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  3362افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 61 ہزار437مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔   این سی اوسی   کے مطابق ملک میں   گزشتہ روز ایک لاکھ 12ہزار452ٹیسٹ کیے گئےہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 3 hours ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 days ago
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 days ago
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 8 hours ago
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 5 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 days ago
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 4 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 8 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 7 hours ago
Advertisement