متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دیے گئے دو ارب ڈالرقرض کی واپسی میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی، شاہ محمود نے امارتی ہم منصب کو ویزہ کے حصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اکتوبر میں متوقع’دبئی ایکسپو 2020‘ میں بھرپور شرکت کرے گا۔ شاہ محمود قریشی کا امارتی ہم منصب کو ویزہ کے حصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی امارتی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ اماراتی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے، ابو ظہبی فنڈ سے پاکستان کو دئیےگئے 2 ارب ڈالر’امدادی قرض‘کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 39 منٹ قبل



