Advertisement
تجارت

وزیر خزانہ کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: نومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین نے شماریات بیورو کو افراط زر کے لیے ڈسیژن سپورٹ سسٹم (ڈی ایس ایس آئی) میں 19 نئے شہر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 21st 2021, 4:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین  نے منصب سنبھالنے کے بعدپلاننگ کمیشن اور شماریات بیورو کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، تاکہ ڈیٹا جمع کرنے اور اس کے جائزے کے لیے 'پی بی ایس' کی موجودہ تکنیکی امور کا جائزہ لیا جاسکے۔  اس    اقدام کا مقصد ملک کے 36 بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ریکارڈ اور مانیٹر کرنا ہے۔

 خیال رہے کہ جنوری میں اشیائے ضروریہ  کی اصل قیمتوں اور ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فرق کو ریکارڈ کرنے کے لیے   'ڈی ایس ایس آئی' متعارف کروایا گیا تھا ۔ یہ نظام اس وقت  ملک کے 17 شہروں میں قیمتوں کے فرق کو ریکارڈ کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ  نے اجلاس میں تین فیصلے کیے اور شماریات بیورو کو ان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تاکہ مہنگائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حقیقی وقت میں ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوسکے۔ وزیرخزانہ نے شماریات بیورو کو افراط زر کے لیے ڈی ایس ایس آئی میں 19 نئے شہر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پی بی ایس کو شہروں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 36 کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

وزیر خزانہ نے پی بی ایس کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کوجانچنے  کے لیے مسلسل پریکٹس کو اپنائے۔شماریات بیورو مختلف صوبوں میں بھی قیمتوں کے فرق  سامنے لائے گا۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت قیمتیں چیک کرنے کے لیے کسی بھی وقت لوگوں کو مارکیٹ بھیجے گی تاکہ ڈیٹا بیس بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ  انتظامی کنٹرول کے نئے طریقہ کار کے تحت افراط زر کی بنیادی وجہ معلوم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 20 hours ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 3 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 3 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 17 hours ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 2 days ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 2 days ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 20 hours ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 19 hours ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 10 hours ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 19 hours ago
Advertisement