آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے وفود کی آمد جاری
سعودی عرب کا پارلیمانی وفد چیئرمین مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ انتظام آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سےکل (بدھ کو )شروع ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب، ایران، تاجکستان، آذربائیجان، سری لنکا، کینیا، بیلجیم، شام اور لبنان کے پارلیمانی وفود کی اسلام آباد پہنچ گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کا پارلیمانی وفد چیئرمین مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے آمد پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،ایران کا پارلیمانی وفد ڈاکٹر وحید جلال زاده سربراہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن، ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک گھنٹہ قبل






