ریس میں ڈنمارک کے میڈس پیڈرسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی


روم: آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل میتھیوزنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
View this post on Instagram
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے وستو سے میلفی تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 210 کلو میٹر پر محیط تھا۔32 سالہ آسٹریلوی سائیکل سوار مائیکل میتھیوز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے میڈس پیڈرسن کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تیسرے مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ فاصلہ 204کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 1 منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کیا۔ ریس میں ڈنمارک کے میڈس پیڈرسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلین سائیکل سوار کیڈن گرووز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3448 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 29 منٹ قبل

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز
- 2 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 2 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- ایک دن قبل

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 7 منٹ قبل

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل







