شام میں جنگ کے بعد پہلی بار کسی عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر کو جدہ میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بشارالاسد کو2011 میں شام میں جنگ کے بعد پہلی بار کسی عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہےجو شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی پیشکش ہے۔
شام کے ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں صدر بشارالاسد نے امید ظاہر کی کہ سربراہ کانفرنس سے عرب عوام کی خواہشات کے حصول کے مشترکہ لائحہ عمل میں مددملے گی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی میزبانی میں عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس 19 مئی کو جدہ میں ہوگا۔
سعودی عرب کی جانب سے شامی عوام کی سکیورٹی اور ملک کے استحکام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا گیا ہے۔پیغام کے جواب میں شامی صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کی گئی تھی۔ شام کی رکنیت اس وقت معطل کی گئی تھی جب 2011 میں حکومت نے عوام کر کریک ڈاؤن کیا تھا۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 6 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 16 منٹ قبل



