پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے،اعلامیہ


پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایس پی آر کے اعلامیے کو حقائق سے متصادم اور زمینی صورتحال کے ناقص ادراک پر مبنی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کا اعلامیہ پاکستان کی سب سے معتبراور بڑی سیاسی جماعت کے خلاف نفرت و انتقام کی بنیاد پر مبنی بیانیے کا افسوسناک مجموعہ ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو مکمل طور پر پرامن اور آئین و قانون پر نہایت سختی سے کاربند رہتے ہوئے مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی اور چیئرمین عمران خان نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پاکستانی عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کے تحفظ کو مقصد نگاہ بنایا ہے۔
PTI’s official response on ISPR Press Release pic.twitter.com/TrfJkmtov5
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 10, 2023
پی ٹی آئی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاکھوں اراکین اور کروڑوں ووٹرز کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور قوم کی امنگوں کا محور و مرکز بن چکی ہے، عمران خان کے سیاسی نظریے اور فلسفے کی عوام میں تائید ونصرت ہی کا نتیجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی ایک نشست سے لے کر مرکز، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا سفر مرحلہ وار طے کیا اور آج پاکستان کی واحد سیاسی جماعت کے منصب پر فائز ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیم فوجی دستوں کے ذریعے اغوا کے بعد عوامی ردعمل ان عوامل سے جڑا ہے جن کی نشاندہی عمران خان گزشتہ 13 ماہ سے کرتے آئے ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت اور اس کی قیادت کو کچلنے کی کوششوں نے عوام میں اس تلخی کو جنم دیا ہے، جسے ریاست نظر انداز کرتی آئی ہے۔
پی ٹی آئی نے اعلامیے میں کہا کہ تحریک انصاف ان افراد کو اداروں پر فوقیت کی کسی طور پر قائل نہیں، افراد اور اداروں کو یکساں طور پر قانون کی تابعداری کا پابند سمجتھی ہے لہذا لازم ہے کہ دستور سے انحراف کی بجائے آئین کی حدود میں سمٹا جائے اور عوام کو ان کے حق سے محروم کرنے کی روش ترک کرتے ہوئے آئین کو فیصلہ کن حیثیت دی جائے۔

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 4 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 19 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 21 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- ایک دن قبل

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 5 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 2 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)



