جی این این سوشل

پاکستان

خیبر پختونخوا سے سابق صوبائی وزیراجمل وزیرنے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا سے سابق صوبائی وزیراجمل وزیرنے پی ٹی آئی  چھوڑنےکا اعلان کر دیا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان جانیں دےرہےہیں،شرپسندملک کونقصان پہنچارہےہیں،کرنل شیرخان کی یادگاردیکھ کرآنکھوں میں آنسوآگئے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کےواقعات میرے لیے بہت تلخ تھے،اس روزبھارتی چینل کہتےرہےپاکستان ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ عامر کیانی ، ملک امین اسلم،اقلیتی رکن جے پرکاش ، محمود مولوی اور متعدد سیاسی رہنما پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔

پاکستان

عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا،ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا، ہمیں معلوم ہے یہ ہمیں جیل میں ڈال دیں گے، دھمکیاں آتی ہیں، ہم پر 10ایف آئی آرز ہیں، ہم پر 5 تاریخ کی ایف آئی آر ہے لیکن 4تاریخ کو اٹھا لیا گیا تھا۔ گھروں میں گھس کر دس دس سال کے بچوں کو گھسیٹا جارہا ہے، نئے چیف جسٹس سے اپیل ہے ان معاملات کا نوٹس لیں، ملک میں لاقانونیت بند نہ ہوئی تو کہیں لوگ سڑکوں پر قانون ہاتھ میں نہ لے لیں، ہماری نظر میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ڈیل کررہے ہیں نہ ان کے پاس کوئی آیا ہے، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں عمران خان ڈیل کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ روز خوشخبری سنتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد نکل رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے ان کا عمران خان کو جیل سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلوائیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب ہم واقعی اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں، اگر آج ہم اٹھ کر کھڑے نہ ہوئے تو ایڑیاں رگڑتے مر جائیں گے، چادر،چاردیواری کا کوئی تقدس نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج پوری قوم سے التجا کی ہے۔ "انتظار پنجوتہ پر تشدد کیا گیا ہے، یہ آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ہمارے بچے محفوظ نہیں۔ عمران خان نے کہا اب ہوش کے ناخن لیں اور اس جبر کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9تاریخ کو صوابی میں جلسہ کررہے ہیں، 9تاریخ ایک نئی ابتدا ہوگی، یہ کوئی سیاسی کھیل نہیں،بقا کی بات ہے، ہم سب کو اپنی آزادی کیلئے باہر آنا ہوگا، ہماری یہ تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر اختتام پذیر ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار

میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت  تسلی بخش قرار

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

سونے کی قیمت میں 700 روپے کےاضافہ کے بعد  فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار700 روپے ہوگئی۔

10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll