بچوں سے جبری مشقت لینا ان سے ان کا بچپن چھین لینے کے مترادف ہے، راجہ پرویز اشرف
آئین پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے


اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بچوں سے جبری مشقت لینا ان سے ان کا بچپن چھین لینے کے مترادف ہے، مشقت لینے سے وہ تعلیم کے حصول اور کھیلوں میں حصہ لینے (جو ان کی نشونما کے لئے ضروری ہیں) سے محروم رہ جاتے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ آئین پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے ، آئین کے تحت 5 سے 16 سال تک بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جنہیں سنوارنے کے لیے بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ہر قسم کی جبری مشقت اور ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 12 جون کو اقوام متحدہ کے کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل





