ملک بھر میں پرائم منسٹر سپورٹس ہنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں،شیزہ فاطمہ خواجہ
پرائم منسٹر سپورٹس ہنٹ فٹبال شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند و مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجوانان

.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرائم منسٹر سپورٹس ہنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔
لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرائم منسٹر سپورٹس ہنٹ فٹبال شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند و مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کیلئے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ہاکی ،والی بال میں نوجوانوں نے حصہ لیا، دو ہفتوں کے دوران کے پی ،پنجاب ،اسلام آباد، کراچی میں ٹرائل ہوں گے، عید الاضحی کے بعد پراونشل لیگ کا آغاز ہوگا جس کا فائنل اسلام آباد میں کرایا جائے گا، تمام سپورٹس سے وابستہ تمام لوگوں کی نوکریاں بحال ہوں گی جسے پہلے ختم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاق کے ساتھ الحاق کیا ہے، صوبائی سطح پر مل کر کام کریں گے ، کھلاڑی ملک کے لئے کھیلیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کھیلوں کیلئے بیس سے تیس لاکھ روپے تک کے انعامات کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائینگے، لڑکیاں ضرور آئیں کھیلوں میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ٹرائل لاہور میں شروع ہوں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کرنے پر موجودہ حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، سپورٹس میں خواتین کیلئے کچھ کم سوچا جاتا ہے کسی کی بہن ہو یا بیٹی سپورٹس میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کے کھیلوں کیلئے آگے آئے گاتو سپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ہاکی اور والی بال میں بہت کام ہوا ہے اب فٹبال کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ سب سے پہلے ہاکی کے ٹرائل شروع کئے، پھر والی بال آگے کرکٹ بھی ہوگی۔رانا مشہود احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے سپورٹس ویژن کے تحت ہی پنجاب میں یوتھ پالیسی لائی گئی، محمد شہبازشریف نے پنجاب بھر میں جمنیزیم اور سپورٹس کیلئے گرائونڈز بنائے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یوتھ کا نعرہ لگانے والے حق ہی مارتے رہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) لیگ کی حکومت نوجوانوں کیلئے سپورٹس کی بھرپور سرگرمیاں شروع کرے گی ، ملکی ٹیلنٹ سے کھیل میں ملک کا مستقبل نکل کر باہر آئے گا۔
بعد ازاں معاون خصوصی برائے وزیراعظم شزہ فاطمہ خواجہ نے لاہور کالج یونیورسٹی گرائونڈ میں پرائم منسٹر اسپورٹس ہنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان ،نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض ، یونیورسٹی انتظامیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل



